ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوپی: ایٹہ میں اسکول بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر، 25بچوں کی موت

یوپی: ایٹہ میں اسکول بس اور ٹرک کے درمیان ٹکر، 25بچوں کی موت

Thu, 19 Jan 2017 20:56:26  SO Admin   S.O. News Service

ایٹہ،19/جنوری (ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی کے ایٹہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔جمعرات کو یہاں ایک اسکول بس اور ٹرک کے درمیان ہوئی ٹکر میں 25بچوں کی موت ہو گئی جبکہ 40سے زیادہ بچے زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ ایٹہ کے علی گنج روڈ پرا س وقت پیش آیا جب بچے اسکول جا رہے تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ دھند کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔مرنے والوں کی تعداد اور بڑھنے کا خدشہ ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق، یہ بس جے ایس ودیا پبلک اسکول کی تھی جو بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہی تھی، بس میں 60سے زیادہ بچے سوار تھے۔بتایا جا رہا ہے کہ اسکولی بچوں سے بھری یہ بس ریت سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق، دھند کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے، ریت سے بھرا ٹرک سامنے سے آ رہا تھا جس کی بس سے سیدھی ٹکر ہو گئی۔ایس ڈی ایم موہن سنگھ کے مطابق، سرکاری اسپتا ل میں 20-25بچے داخل ہیں، 15بچے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں بھرتی جبکہ تین بچوں کو ان کے والدین علاج کے لیے اپنے ساتھ کسی دوسرے اسپتا ل لے گئے ہیں۔کچھ زخمیوں کو آگرہ اور علی گڑھ بھیجا جا رہا ہے۔


Share: